گھی سمیت مختلف اشیا خوردو نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ


حکومت پاکستان کی جانب سے سستی اشیا خوردو نوش فروخت کرنے والے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب گھی سمیت کئی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری ہو گا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر ڈالڈا گھی کا 10 لٹر کین 1090 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ 10 لٹر ڈالڈا گھی کا کین 2500 روپے بڑھ کر 3590 روپے کا ہوگیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 5 لٹر پلانٹا کوکنگ آئل کی قیمت میں 463 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ پلانٹا کوکنگ آئل کا 5 لیٹر کا ڈبا 1332 سے بڑھ کر 1795 روپے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گھی96، کوکنگ آئل 370روپے فی کلو مہنگا ہوگیا

نوٹیفیکشن کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر من پسند کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 465 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ من پسند 5 لٹر کوکنگ آئل ٹن کی قیمت 1245 سے بڑھ کر 1710 روپے ہوگئی ہے۔

میزان گھی کے 10 لٹر ٹن کی قیمت میں 475 روپے کا اضافہ ہو ہے۔ میزان گھی کے 10 لٹر ٹن کی قیمت 2885 سے بڑھ کر 3360 روپے ہوگئی ہے۔

خیال رہے ایک ماہ قبل 11 ستمبر کو بھی حکومت نے گھی کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔ ایک ماہ قبل مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں 96 روپے تک فی کلو اضافہ کیا گیا تھا۔

دوسری جانب کپڑے دھونے کے 2 کلو پاؤڈر کی قیمت میں 10 سے 21 روپے، باڈی لوشن کی 100 گرام قیمت میں 20 روپے جب کہ جوتے چمکانے والی 42 ملی گرام کریم کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفیکشن کے مطابق کپڑوں کے لیے 500 ملی لیٹر لیکوڈ بلیچ کی قیمت میں 20 روپے،  ایک لیٹر ٹائلٹ کلینر کی قیمت 41 روپے، شیمپوز کی 180 ملی لیٹر قیمت میں 4 روپے  جب کہ نہانے کے صابن کی قیمت میں 15 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہینڈ واش کی 228 ملی لیٹر قیمت میں 9 روپے، شربت کی 800 ملی لیٹر قیمت میں 40 روپے جب کہ اچار کی 300 گرام قیمت 20 سے 44 روپے تک بڑھا دی گئی ہے۔

مزید یہ کہ نوڈلز اور کیڑے مار ادویات بھی مہنگی کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں