فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز پھر متاثر


اسلام آباد: سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز ایک مرتبہ پھر متاثر ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

فیس بک بند، مارک زکر برگ کو چند گھنٹوں میں 10 کھرب کا نقصان

واضح رہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹا گرام کی سروسز چند روز قبل ہی متاثر ہوئی تھیں۔ اس طرح ایک ہفتے کے دوران فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز دوسری مرتبہ متاثر ہوئی ہیں۔

فیس بک انتظامیہ کی جانب سے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں معلوم ہے کہ کچھ صارفین کو ہماری ایپس تک رسائی میں دشواری ہو رہی ہے۔

فیس بک ٹوئٹر استعمال کرنے پر مجبور

ٹوئٹ بیان میں فیس بک انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ہم چیزوں کو جلد سے جلد معمول پر لانے کے لیے کام کر رہے ہیں اور کسی بھی قسم کی تکلیف کے لیے معذرت خواہ بھی ہیں۔

پاکستان میں تاحال فیس بک اور انسٹا گرام کی سروسز متاثر ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

فیس بک: ہیک ہو گئی، صارفین کا ڈیٹا فروخت کیلیے پیش کردیا گیا، روسی میڈیا

واضح رہے کہ پیر کے دن پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک،واٹس ایپ اور انسٹاگرام کی سروسز 7 گھنٹوں تک متاثر رہی تھیں جس کی وجہ سے صارفین کو انتہائی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


متعلقہ خبریں