سونےکی فی تولہ قیمت میں آج 200 روپے کمی ہوئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک لاکھ 15ہزار400 روپے ہوگئی ہے۔ 10گرام سونےکی قیمت میں آج 171 روپے کمی ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر10گرام سونے کی قیمت98 ہزار937 روپے رہی۔
گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے اضافہ ہوا تھا۔ صرافہ بازار میں سونے کا لین دین ایک لاکھ 15 ہزار600 روپے کے حساب سے ہوا تھا۔