افغانستان: مولوی عبدالکبیر نائب وزیراعظم نامزد، کابینہ میں توسیع

افغانستان: مولوی عبدالکبیر نائب وزیراعظم نامزد، کابینہ میں توسیع

کابل: طالبان نے مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نائب وزیراعظم نامزد کردیا ہے۔ طالبان کی جانب سے ملک کے صوبوں میں بھی تقرریاں کی گئی ہیں۔

افغانستان میں فائرنگ، طالبان سمیت 5 افراد جاں بحق

ہم نیوز نے افغان حکومت کے نائب ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے حوالے سے بتایا ہے کہ طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کی منظوری کے بعد کابینہ اراکین کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

افغانستان میں فن پاروں اور فلموں کی تدفین

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق نئے وزرا کے ساتھ ساتھ صوبوں میں بھی مختلف شعبوں میں تعیناتیاں کی گئی ہیں۔

اس ضمن میں ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا ہے کہ مولوی عبدالکبیر کو افغانستان کا نائب وزیر اعظم برائے سیاسی امور مقرر کیا گیا ہے۔

افغانستان میں ظاہر شاہ کے دور کا آئین عارضی طور پر بحال کرنیکا فیصلہ

اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت ملا عبدالحمید اخوند وزیر برائے شہدا و معذورین ہوں گے جب کہ ان کے نائب ملا عبدالرزاق اخوند ہوں گے۔

افغانستان میں مولوی سخا اللہ نائب وزیر تعلیم ہوں گے جب کہ مولوی مطیع الحق کو ہلال احمر کا سربراہ اور  ملا نور الدین ترابی کو ان کا نائب بنایا گیا ہے۔

قاتل کو پھانسی دی جائیگی، ڈاکوؤں کے ہاتھ پیر کاٹے جائیں گے: ملا نورالدین ترابی

ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت مولوی عبد الرشید کو کابل کا ڈپٹی میئر بنایا گیا ہے۔

طالبان نے گزشتہ ماہ افغانستان کی عبوری کابینہ کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق ملا محمد حسن اخوند افغانستان کے عبوری وزیر اعظم جب کہ ملا عبدالغنی برادر اورمولوی عبدالسلام حنفی نائب وزرائے اعظم ہیں۔

افغانستان: نظام صحت تباہی کے دہانے پر،2 ہزار مراکز بند ہو چکے، ریڈ کراس

گزشتہ ماہ طالبان کی جانب سے 33 رکنی کابینہ اور اہم شعبہ جات کے سربراہان کا تقرر کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں