شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری: دبنگ خان کا ہنگامی قدم

شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری: دبنگ خان کا ہنگامی قدم

ممبئی: انسداد منشیات فورس کے ہاتھوں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد بالی ووڈ کے دبنگ خان ہنگامی طور پر کنگ خان کے گھر پہنچ گئے۔

سلمان سپر اسٹار تو شاہ رخ شہنشاہ ہیں، سیف علی خان

بھارت کے مؤقر نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق اداکار سلمان خان ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے آریان خان کی گرفتاری کے حوالے سے بات چیت کی اور ضروری معلومات حاصل کیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سلمان خان نے اپنے ساتھی اداکار شاہ رخ خان کو مشروط حمایت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اگر آریان خان پر عائد کردہ الزام جھوٹا ہے تو وہ ہر قسم کی قانونی معاونت فراہم کریں گے۔

شاہ رخ خان کا بیٹامنشیات کے الزام میں گرفتار

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شب ممبئی کوسٹ میں ہونے والی پارٹی میں چھاپہ مار کر شاہ رخ خان کے بیٹے کو منشیات استعمال کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

آریان خان کی گرفتاری کی خبر آنے کے بعد کنگ خان اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے کسی بھی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا لیکن بعد میں این سی بی کے سینئر عہدیدار نے آریان خان کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی۔

سلمان خان، شاہ رخ خان کون بڑا پٹھان ؟

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس سلسلے میں بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر وان کھیڑے نے کہا ہے کہ آریان خان پر فی الحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے اورنہ ہی گرفتاری دکھائی گئی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی تک وہ صرف زیر حراست ہیں۔ اسی ضمن میں حکام نے بتایا ہے کہ آریان خان کے ساتھ موجود تینوں لڑکیاں ملک کے ممتاز تاجروں کی بیٹیاں ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی نے ابتدا میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ کروز شپ پر کوکین، ایکسٹسی، میفڈرون اور چرس جیسی منشیات برآمد ہوئی تھیں جس کا کیس رجسٹرڈ کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان نے شاہ رخ خان کا ابتدائی دنوں میں بے پناہ اورغیر معمولی ساتھ دیا تھا جس کا کنگ خان برملا اعتراف بھی کرتے ہیں۔ شاہ رخ خان سلمان خان کے گھر کو اپنا ہی گھر کہتے اور سمجھتے ہیں۔

سلمان خان کا شاہ رخ کی فلم کا معاوضہ لینے سے انکار

چند سال قبل جب دونوں بڑے اداکاروں کے درمیان معمولی بات پر بات چیت بند ہو گئی تھی اس وقت بھی شاہ رخ کی جانب سے سلیم خان کے ادب و احترام میں کسی قسم کا کوئی فرق نہیں آیا تھا اور نہ انہوں نے تعلقات منقطع کیے تھے۔


متعلقہ خبریں