فارن فنڈنگ کیس کھلے گا تو عمران خان کے کارنامے سامنے آئیں گے، حمزہ شہباز

فارن فنڈنگ کیس کھلے گا تو عمران خان کے کارنامے سامنے آئیں گے، حمزہ شہباز

بہاولپور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نیا پاکستان کو تو نہیں بنا سکے، پرانا ہی واپس کردیں۔

پوری جماعت نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہو توفری و فیئر الیکشن ملے گا، مریم نواز

ہم نیوز کے مطابق ن لیگ کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں شاندار استقبال پر عوام کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے عوام کی والہانہ محبت کر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لگ رہا ہے کہ اپنے گھر آیا ہوں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ آنے والا وقت ن لیگ کا ہے۔ انہوں ںے کارکنان کو پارٹی کا جھومر قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو مشکلات سے نکالیں گے اور محرومیاں دور کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کارکنان نے نواز شریف کی محبت میں بہت قربانیاں دی ہیں۔

ن لیگ کے مرکزی نائب صدر نے کہا کہ 50 لاکھ گھر بنا کر دینے کا وعدہ کیا لیکن تجاوزات کے نام پر غریبوں کے گھر گرا دیے گئے جب کہ بنی گالہ کے محل کو جائز بنا لیا۔ ان کا دعویٰ تھا کہ 85 لاکھ لوگوں کا روزگار ختم ہو چکا ہے جب کہ 3 ماہ میں 7 مرتبہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔

عمران خان کو دن رات خواب میں ملتا ہوں، میرے خلاف چین بھی ٹیمیں بجھوائی گئیں، شہباز شریف

حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان صبح اٹھ کر کہتے ہیں کہ ن لیگ کے خلاف کوئی کرپشن کیس لاؤ لیکن آج تک ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت ن لیگ کے منصوبوں کے فیتے کاٹ رہی ہے۔ انہوں ںے دعویٰ کیا کہ فارن فنڈنگ کیس کھلے گا تو عمران خان کے کارنامے سامنے آئیں گے۔

انہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کی اور بجلی کے کارخانے لگائے۔ انہوں نے کہا کہ دن رات قوم کی خدمت کرنے والے نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف حکمران 32 پیسے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین سالوں کے دوران حکمرانوں نے ایک اینٹ نہیں لگائی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق حمزہ شہباز نے کہا کہ ن لیگ کے دورمیں پیٹرول 64 روپے فی لیٹر تھا جب کہ آج 127 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ریاست مدینہ میں ایسا ہوتا ہے؟

حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے، لیڈر شپ جھگڑے ختم کرے : خواجہ آصف

ن لیگ کے مرکزی نائب صدر حمزہ شہباز ںے کہا کہ ن لیگ کے کارکنان نہ جھنے والے ہیں اور نہ ہی بکنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم ن لیگ کی راہ تک رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2023 کے الیکشن میں ن لیگ کی جیت کا بگل بجے گا۔


متعلقہ خبریں