محبت کے لیے شہزادی نے تخت چھوڑ دیا


دو سال کے انتظار اور شاہی خاندان کی مخالفت کے بعد بھی جاپانی شہزادی ماکو رواں ماہ ایک عام شہری سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔

جاپانی شاہی خاندان کی رکن اور ولی عہد فومی ہیٹو کی صاحبزادی 29 سالہ شہزادی ماکو نے جاپانی شہری کومورو سے شادی کرنے کے لیے تخت و تاج کی قربانی دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان کی شادی کی تاریخ 26 اکتوبر طے پائی ہے۔

شاہی محل کے مطابق شہزادی نے خاندان سے باہر شادی کرنے پر  13 لاکھ امریکی ڈالرز سے زائد کی رقم لینے سے بھی انکار کردیا ہے جس پر ان کا حق تھا۔ جاپان کی شاہی روایات کے مطابق جب شاہی خاندان کا کوئی فرد محل سے جاتا ہے تو اسے یہ رقم دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادی بھی جاسوس کی دیوانی

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ شہزادی اپنی شادی کے موقع پر شاہی خاندان کی شادی کی روایات کو بھی چھوڑ دیں گی۔ اگر وہ شاہی رسومات اور رقم دونوں کی قربانی دیتی ہیں تو جاپان کے شاہی خاندان میں ایسا کرنے والی وہ پہلی خاتون ہوں گی۔

شہزادی ماکو اور کومورو کی پہلی ملاقات 2012 میں ٹوکیو کی انٹرنیشنل کرسچین یونیورسٹی میں طالبعلمی کے دور میں ہوئی تھی۔  2017 میں ان کی منگنی ہوئی اور اس سے اگلے برس ان کی شادی ہونا طے تھی۔

جاپانی قوانین کے مطابق شاہی خاندان کی خاتون ارکان کسی ‘عام آدمی’ سے شادی کرنے کے بعد اپنے شاہی رتبے سے دستبردار ہو جاتی ہیں جبکہ شاہی خاندان کے مرد ارکان ایسا نہیں کرتے۔

 

 


متعلقہ خبریں