ایمبولینس میں اب سائرن نہیں بانسری اور طبلہ بجے گا


بھارت میں ایمبولینس اب روائتی سائرن نہیں بلکہ بانسری اور طبلے پر مشتمل موسیقی بجائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایمبولینس سے سائرن ہٹانے اور موسیقی سنانے کے لیے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

نئی دہلی کے یونین روڈ ٹرانسپورٹ منسٹر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمبولینس سے سائرن نہیں بانسری اور طبلے کی موسیقی میں بدل دیا جائے گا۔

کورونا: ہر 3میں سے ایک مریض کو لانگ کوویڈ کے سامنے کا انکشاف

اس اقدام سے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ کورونا کے دوران بھارت میں ایمبولینس کی آوازیں گونجنے سے لوگ خوف کا شکار ہو گئے ہیں۔

اس کو ختم کرنے کے لیے  ایمبولینس کے سائرن کوبانسری اور طبلے کی موسیقی میں تبدیل کیا جارہا ہے تاکہ لوگ سنیں تو گھبرائیں نہیں۔


متعلقہ خبریں