پاکستان آنے والوں کیلیے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہو گا، سی اے اے

CAA

شدید دھند کے باعث منسوخ پروازوں کا دوبارہ شیڈول جاری


کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے مسافروں کے لیے نیا سفری ہدایات نامہ جاری کردیا ہے۔

سی اے اے: ملک کے تمام اہم ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا

ہم نیوز کے مطابق بیرون ملک سے پاکستان کا سفر کرنے سے 72 گھنٹے قبل پی سی آر ٹیسٹ لازمی کرانا ہو گا۔

سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ ہدایت نامے کے تحت پاکستان آنے والے مسافروں کو پاس ٹریک ایپلی کیشن پرسفرسے قبل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

سی اے اے: افغانستان سے آنیوالے مسافروں کیلیے خصوصی اجازت نامہ

ہم نیوز کے مطابق سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ نئے سفری ہدایت نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ 15 سے 18 سال تک کی عمر کے مسافروں کو31 اکتوبرتک پاکستان میں بغیرسرٹیفکیٹ کے سفرکرنے کی اجازت ہو گی۔

سی اے اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ویکسی نیشن کا جزوی معیار یکم نومبرسے 15 سے 18 سال کی عمر کے مسافروں پرلاگوہو گا۔

بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری

ہم نیوز کے مطابق سی اے اے نے واضح کیا ہے کہ یکم دسمبر سے 15 سے 18 سال کی عمر کے تمام مسافروں پر لازمی ہو گا کہ انہوں نے کورونا ویکسینیشن کرائی ہوئی ہو۔


متعلقہ خبریں