2022 میں ڈالر کی قیمت کیا ہو گی؟ عالمی ریٹنگ ایجنسی کی خطرناک پیش گوئی

Dollar rates

عالمی ریٹنگ ایجنسی فنچ نے پیش گوئی کی ہے کہ 2022 میں ڈالر کی قیمت 180 روپے ہو جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے ڈان نیوز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فنچ نے اس سے قبل 2022 کے لیے ڈالر کی قیمت کا تخمینہ 165 روپے لگایا تھا۔

26 اگست 2020 کو ڈالر 168.43 روپے کا ہو گیا تھا، پھر یہ کم ہونا شروع ہوا اور 14 مئی 2021 کو 151.83 روپے تک پہنچ گیا۔

تاہم اس میں دوبارہ اضافہ شروع ہوا اور جون اور 14 مئی 2021 کے بعد سے بالترتیب 6.6 فیصد اور 9.9 فیصد اضافہ ہوا۔

موجودہ حکومت 10 ارب ڈالر کے قرضے واپس کر چکی ہے، فواد چوہدری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پہلے اشارہ کیا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ کے متوقع خسارے کی وجہ سے موجودہ مالی سال کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ سکتی ہے۔

اب 2022 کے اپنے تخمینوں میں فِچ ریٹنگز نے 165 روپے کی سابقہ پیش گوئی کے مقابلے میں 180 کی اوسط شرح کی توقع پیش کی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے روپے ڈالر کی مسلسل مانگ سے متاثر ہوا ہے جبکہ افغان صورت حال پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔


متعلقہ خبریں