بھارتی شہریوں کا قد چھوٹا کیوں ہو رہا ہے؟


دنیا بھر میں انسان دراز قد ہوتے جا رہے ہیں، لیکن نئی تحقیق کے مطابق بھارت میں عام شہریوں کا اوسط قد چھوٹا ہوتا جا رہا ہے۔

دہلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی نے حکومتی ‘نیشنل فیملی اینڈ ہیلتھ سروے‘ کے اعداد وشمار پر ایک تحقیق پیش کی ہے۔

جس کے مطابق 1998 کے مقابلے میں  اور 2015 اور 2016 کے درمیان بھارت میں بالغ مردوں اور عورتوں کے قد میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔ قد میں سب سے زیادہ کمی غریب طبقات اور قبائلی خواتین میں نوٹ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے بھارتی امیدوں پر پانی پھیر دیا: مودی کی مشکلات بڑھ گئیں

بھارت میں عورتوں کا اوسط قد 5 فٹ 1 انچ اور مردوں کا اوسط قد 5 فٹ 4 انچ ہوتا ہے۔ تاہم بعض محققین اس پر متفق نہیں ہیں۔

تحقیقات کے مطابق ان سالوں کے دوران عورتوں کے قد میں اوسطاً ً 0.42 سینٹی میٹر اور مردوں کے قد میں 1.10 سینٹی میٹر کی نمایاں کمی آئی ہے۔

ریسرچ میں شامل محققین نے لکھا ہے کہ دنیا بھر میں اوسط قد میں اضافے کے پس منظر میں بھارت میں اوسط قد میں کمی ایک تشویش ناک بات ہے اور اس کی وجوہات کا پتہ لگانے کی ضرورت ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ مختلف اسباب مردوں اور خواتین کی جسمانی لمبائی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ جبکہ جینیٹک عناصر کسی شخص کے قد کے بڑھنے میں 60 تا 80 فیصد کردار ادا کرتے ہیں تاہم ماحولیاتی اور سماجی عناصر کا بھی اہم کردار ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں بچوں کی کوروناویکسینیشن کا آغاز اکتوبر سے ہوگا

رپورٹ کے مصنفین کا کہنا ہے کہ تشویش ناک امر یہ ہے کہ بھارت میں لوگوں کے اوسط قد میں کمی کا سبب غیر جنیٹیک عناصر بھی ہیں۔ ان میں لائف اسٹائل، غذائیت، سماجی اور اقتصادی اسباب وغیرہ شامل ہیں۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں صرف غریب اور پسماندہ طبقات کی خواتین کے قد میں کمی آئی ہے جب کہ امیر طبقات کی خواتین کے اوسط قد میں اضافہ ہوا ہے۔


متعلقہ خبریں