برٹنی سپیئرز اپنے باپ کے خلاف قانونی جنگ جیت گئیں


امریکا کی عدالت نے پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کی درخواست پر والد جیمز اسپیئرز 13 برس سے گلوکارہ کی زندگی اور رقم پر حاصل ‘سرپرستی’ کو معطل کردیا ہے.

امریکی عدالتی فیصلے کی خوشی میں لاس اینجلس عدالت کے باہر کھڑے گلوکارہ کے مداح خوشی سے بے قابو ہوگئے۔

3 گھنٹے تک جاری رہنے والی سماعت میں اعلیٰ عدالت کی جج نے جیمز اسپیئرز کو امریکی گلوکارہ کی 6 کروڑ ڈالر کی جائیداد کی نگرانی سے ہٹانے کا فیصلہ سنایا جبکہ مکمل سرپرستی ختم کرنے سے نومبر کی تاریخ طے کردی۔

برٹنی اسپیئرز نے 27 جولائی کو لاس اینجلس کی عدالت میں چوتھی مرتبہ والد کو سرپرستی سے ہٹانے کی درخواست دائر کی تھی۔

برٹنی اسپیئرز کے والد کو امریکی عدالت نے 2008 میں گلوکارہ کا سرپرست مقرر کیا تھا جیمز اسپیئرز گزشتہ 13 سال سے بیٹی کے قانونی سرپرست تھے.

عدالت کے حکم کے بعد برٹنی اسپیئرز نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی  جس میں وہ ایک چھوٹے جہاز کے کاک پٹ میں پائلٹ کے ساتھ طیارے کا کنٹرول سنبھالی ہوئی ہیں۔

انہوں نے قانونی سرپرستی کا ذکر کیے بغیر لکھا کہ میں پہلی مرتبہ جہاز اڑا رہی ہوں، میں خوفزدہ تھی.

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Britney Spears (@britneyspears)

کچھ روز قبل برٹنی اسپیئرز نے  اپنے ایرانی دوست سام اصغری سے منگنی بھی کی تھی، برٹنی اسپیئر ز کی اس سے قبل دو بار شادی ہوچکی ہے۔ ان کے سابقہ شوہر ریپر کیون فیڈرلائن سے 2 بچےہیں۔ اس کے علاوہ برٹنی اپنے بچپن کے دوست جیسن الیگزینڈر سے بھی شادی کرچکی ہیں جو صرف 55 گھنٹوں میں ہی ختم ہوگئی تھی۔

 


متعلقہ خبریں