نوجوت سنگھ سدھو پنجاب کانگریس صدر کے عہدے سے مستعفی

نوجوت سنگھ سدھو کا کرتار پور راہداری کی تقریب میں شرکت کا اعلان

فائل فوٹو


وزیراعظم عمران خان کے دوست و سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو نے بطورصدر پنجاب کانگریس کمیٹی استعفٰی دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے اپنا استعفٰی کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کو بھجوا دیا ہے۔

نوجوت سنگھ سدھو نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو بھیجے گئے اپنے استعفیٰ میں لکھا کہ ایک انسان کے کردار کا زوال سمجھوتے سے شروع ہوتا ہے۔ میں پنجاب کے مستقبل اور بھلائی کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے میں، میں پنجاب کانگریس صدر کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں۔ میں کانگریس کے لئے کام کرتا رہوں گا‘

بھارت: نوجوت سنگھ سدھو نے گھر پر سیاہ جھنڈا لہرا دیا

نوجوت سنگھ سدھو نے تقریباً دو ماہ پہلے ہی پنجاب کانگریس کے صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔

نوجوت سنگھ سدھو نے سال 2019 میں اپنے مقامی بلدیاتی محکمہ سے ہٹائے جانے کے بعد ریاستی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

وہ سال 2017 اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی چھوڑ کر کانگریس میں آئے تھے۔


متعلقہ خبریں