کم عمر ڈرائیور: والدین کی بھی سختی، لاکھوں روپے جرمانہ


کراچی میں کم عمرڈرائیوروں، گاڑی مالکان اور والدین کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق 23 ستمبرسے اب تک کم عمرڈرائیورز پر18 ہزار 922 چالان جب کہ 94 لاکھ 61 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔

کم عمر بچوں کو گاڑی چلانے کی اجازت دینے پروالدین یا گاڑی کے مالک کو ایک ہزار 572 چالان جاری کئے گئے جن کی مالیت ایک کروڑ 5 لاکھ 72 ہزارروپے ہے، جب کہ 17 ہزار859 گاڑیا ں بھی ضبط کی گئیں ہیں۔

ملتان: چھوٹے ڈرائیور کی بڑی گاڑی پکڑی گئی

اس سے قبل 2 ستمبر سے 15 ستمبر 2021 تک کراچی ٹریفک پولیس نے شہربھر میں کم عمر ڈرائیوری پر 11149 چالان اور5574500 روپے جرمانے کئے تھے۔

گاڑی چلانے کی اجازت دینے پر والدین / گاڑی کے مالک کو 5462 چالان جاری جبکہ 5462000 روپے کے جرمانے کئے گئے اور اسکے ساتھ ہی 10754 گاڑیا ں بھی ضبط کی گئیں۔


متعلقہ خبریں