دیکھتے ہیں اب آئی پی ایل منسوخ ہوتی ہے یا نہیں، مائیکل وان


سابق انگلش کپتان مائیکل وان  کا کہنا ہے کہ  دیکھتے ہیں اب آئی پی ایل مانچسٹر ٹیسٹ کی طرح منسوخ ہوتی ہے یا نہیں۔

آئی پی ایل میں ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر ردعمل دیتے ہوئے مائیکل وان کا کہنا تھا کہ گارنٹی دیتا ہوں کہ آئی پی ایل منسوخ نہیں ہوگی۔


واضح رہے کہ سن رائزرز حیدرآباد کے باولر ناترجن کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ ساتھ ہی بی سی سی آئی نے تصدیق کی کہ کھیل جاری رہے گا

یہ بھی پڑھیں:بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں ٹیسٹ میچ منسوخ

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں بھارتی کوچ روی شاستری اور تین دیگر سپورٹ اسٹاف ممبران کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر بھارت اور انگلینڈ کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں