آسٹریلیا بھی دورہ پاکستان ملتوی کرنےکیلئے پر تولنےلگا


نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے بعد آسٹریلیا بھی دورہ پاکستان ملتوی کرنے کیلئے پر تول رہا ہے۔

ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے پاکستان میں صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ مزید معلومات کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں گے۔

آسڑیلیا کو اگلے سال  مکمل سیریز کھیلنے کیلئے فروری یا مارچ میں  پاکستان آنا ہے۔ ترجمان کرکٹ آسٹڑیلیا کا کہنا ہے کہ ہم نیوزی لینڈ سے بھی اطلاعات کا تبادلہ کریں گے جب کہ سیکیورٹی ماہرین کا مشورہ بھی اہم ہو گا دیگر سیکیورٹی ایجنسیز سے بھی اطلاعات حاصل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وینیو پاکستان ہی رہے گا، رمیز راجہ

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے 1998 کے بعد سے پاکستان کا دورہ نہیں کیا۔ آسٹریلیا کو اگلے سال فروری مارچ میں پاکستان میں 2 ٹیسٹ ،3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلنی ہے۔

آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے پاکستان کے دورہ منسوخی سے آگاہ ہیں تاہم ہم جلد بازی میں دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ نہیں کریں گے۔

 


متعلقہ خبریں