خاتون گھڑ سوار کی دردناک موت

خاتون گھڑ سوار کی دردناک موت

استنبول: ترکی میں ہونے والی گھوڑوں کی عالمی ریس میں خاتون اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خاتون کی دردناک موت کا واقعہ گھوڑوں کی عالمی ریس میں اس وقت پیش آیا جب 21 سالہ لڑکی ایسٹر جیلس اپنے پالتو گھوڑے سے اچانک گر گئی۔

ایسٹر جیلس کے گھوڑے سے گرنے کے باعث اس کے سر میں شدید چوٹیں آئیں۔

ریس میں ایسٹر کے ساتھ ایک اور فرانسیسی خاتون گھڑ سوار ٹریسی مینیوٹ کو بھی حادثہ پیش آیا تھا اور دونوں خواتین کو اسپتال داخل کیا گیا تاہم ٹریسی کوابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اپنے نئے کلب میں رونالڈو سپر اسٹار ۔۔ میسی ناکام

ایسٹر جیلس کو شدید زخمی ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کر دیا گیا اور اگلے روز ان کی سرجری کی گئی تاہم 13 دن تک زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد ایسٹر جیلس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

حادثہ 5 ستمبر 2021 کو استنبول کے ویلی فینڈی ریس کورس میں فیگینٹری امیچر ویمن رائیڈرز ورلڈ چیمپئن شپ کے دوران پیش آیا تھا۔


متعلقہ خبریں