افغان کابینہ میں توسیع، پنجشیر کے تاجر کو وزارت تجارت مل گئی

افغان حکومت نے سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی

افغانستان کی نئی عبوری کابینہ میں توسیع کی گئی ہے ، پنجشیر کے تاجرحاجی نورالدین عزیزی  کوعبوری وزیرتجارت مقرر کر دیا گیا۔

طالبان کی نئی حکومت میں تاجروں کو خصوصی طورپر کابینہ میں شامل کیا جا رہا ہے،بغلان کے تاجر حاجی محمد بشیر کو نائب وزیرتجارت جبکہ سرپل کے تاجر حاجی محمد عظیم سلطان زادہ کو نائب وزیرتجارت دوئم تعینات کیا گیا ہے۔

حاجی گل محمد نائب وزیرسرحدی امور اورانجنیئر نجیب اللہ وزیربرائے ایٹمی توانائی ہوں گے۔

ڈاکٹر لطف اللہ خیر خواہ کو وزارت اعلیٰ تعلیم کا معاو ن مقرر کیا گیا ہے،حاجی غلام غوث قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے نائب سربراہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے 7 ستمبر کو کابینہ کا اعلان کیا تھااب اس میں توسیع کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں