احمد مسعود نے امریکا سے مدد طلب کر لی، امریکی اخبار


افغان قومی مزاحمتی محاذ کے سربراہ احمد مسعود نے امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایک امریکی لابنگ گروپ کو استعمال کیا ہے۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کے مطابق احمد مسعود نے امریکی مدد حاصل کرنے کے لیے لابنگ فرم رابرٹ اسٹرائیک کو ہائر کیا ہے۔ رابرٹ اسٹرائیک نامی لابنگ فرم یہ کام پرو بونو یا مفت میں کرتی ہے۔


احمد مسعود کے قریبی ذرائع نے امریکی اخبار کو بتایا ہے کہ ان کا بنیادی ہدف طالبان کو امریکا کی جانب سے تسلیم کیئے جانے سے روکنا تھا۔
دوسری جانب روپورٹ ہے کہ طالبان بھی امریکی حمایت حاصل کرنے کے لیے ایسا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: احمد مسعود نے ملک نہیں چھوڑا: کہاں ہیں؟ افغانستان مزاحمتی محاذ نے بتا دیا

چند روز قبل افغانستان مزاحمتی محاذ نے احمد مسعود کے ملک چھوڑنے اور بیرون ملک منتقل ہونے کی تردید کر دی ہے لیکن ساتھ ہی اعتراف کیا تھا کہ تقریباً 70 فیصد سڑکوں اور گلیوں پہ طالبان نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی فارس نے یہ بات احمد مسعود کے قریبی ذمہ دار ذرائع سے بتائی تھی۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق قسیم محمدی کا کہنا ہے کہ پنجشیر کی 70 فیصد سڑکوں و گلیوں کا کنٹرول طالبان نے سنبھال لیا ہے لیکن وادی پوری طرح سے افغانستان مزاحمتی محاذ کے پاس ہے۔

 


متعلقہ خبریں