بغیر اجازت عمرہ کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا اعلان


سعودی عرب نے بغیر اجازت کے عمرہ ادا کرنے والوں پر پانچ لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی قومی سلامتی کی ایک ٹیم سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ کی حدود میں بھی بغیر اجازت کے داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں پربھی 50 ہزار روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سعودی عرب: وزٹ اور سیاحتی ویزہ پر آئے غیر ملکیوں کو عمرہ کی اجازت

قومی سلامتی کے ادارے نے بتایا کہ نئے جرمانے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مملکت کے احتیاطی اورحفاظتی اقدامات کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمرہ کے لیے جانے کے خواہش مند افراد کو مسجد حرام میں داخل ہونے کا اجازت نامہ بھی حاصل کرنا ہو گا۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی وزارتِ حج وعمرہ نے  9 ستمبر سے روزانہ 70 ہزارافراد کو عمرے کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں