طالبان نے وعدے پورے نہیں کیے، فرانس تعلق قائم نہیں کریگا، وزیر خارجہ

طالبان نے وعدے پورے نہیں کیے، فرانس تعلق قائم نہیں کریگا، وزیر خارجہ

پیرس: فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لودریاں نے افغان طالبان پہ وعدے پورے نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک طالبان کی اعلان کردہ حکومت کے ساتھ کوئی تعلق قائم نہیں کرے گا۔ انہوں نے اس حوالے سے کہا کہ بطور خاص اس وقت تک جب تک کہ یہ ایک ہی رنگ میں رنگی ہوئی ہے۔

افغانستان: نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری ملتوی

مؤقر نشریاتی ادارے ڈبلیو آئی او این کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ کا انتہائی غصیلا بیان اس وقت سامنے آیا کہ جب وہ قطر میں افغانسان سے لوگوں کے انخلا کی آئندہ کارروائیوں سے حوالے سے بات چیت کے لیے دوحہ روانہ ہو رہے تھے۔

فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لودریاں کی آج بروز اتوار دوحہ میں بات چیت ہو رہی ہے جس میں لوگوں کے انخلا کی بابت گفت و شنید کی جائے گی۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف لودریاں نے اپنے ملک کے ٹی وی 5 چینل کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے بھی کہا کہ طالبان کا کہنا تھا کہ وہ بعض غیر ملکیوں اور افغانوں کو ملک سے جانے کی اجازت دیں گے اور ساتھ ہی ایسی حکومت کی تشکیل کی بات کی تھی جس میں تمام گروپوں کی جامع نمائندگی ہو گی لیکن ایسا نہیں ہوا اور انہوں نے وعدے پورے نہیں کیے ہیں۔

عالمی برادری کو طالبان کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا ہوں گے

فرانس کے وزیر خارجہ نے ٹی وی چینل کو بتایا کہ افغانستان میں اب بھی فرانسیسیوں کی قلیل تعداد موجود ہے اور فرانس سے روابط رکھنے والے سینکڑوں کی تعداد میں مقیم ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کے وزیر خارجہ نے بات چیت کے دوران واضح طورپر عندیہ دیا کہ بین الاقوامی اقتصادی دباؤ طالبان پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

فرانس نے افغانستان سے تین ہزار افراد کو نکالنے کا عمل ملتوی کر کے طالبان کے ساتھ بات چیت کی تھی تا کہ مزید افراد کا انخلا کرا سکے۔

طالبان کے آنے کے بعد برقعوں کی مانگ میں اضافہ

طالبان نے گزشتہ دنوں ملک سے باہر جانے کی کوشش کرنے والے افغانیوں سے اپیل کی تھی کہ وہ افغانستان سے باہر نہ جائیں کیونکہ ان کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں