بلاول ،اس حد تک نہ جائیں ،واپس لوٹنا پڑا تو مشکل ہو گی: سعد رفیق

فوٹو: فائل


مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول ،اس حد تک نہ جائیں ،واپس لوٹنا پڑا تو مشکل ہو گی۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سہولت کاری پر بات ہوئی تو دور تک جائے گی۔ توڑنے کی نہیں جوڑنے کی بات کریں، اپوزیشن کا لانگ ٹرم اتحاد ہی نجات کا راستہ ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اگلے اقتدار میں حصہ ملنے کی باتیں لالی پاپ ہیں، آپ کا مقابلہ ہم سے نہیں ہے ، ماضی کی غلطی نہ دہرائیں۔

عمران خان کو معاف نہیں کرینگے، حساب لیں گے، آنیوالی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی: بلاول بھٹو

خیال رہے کہ رحیم یار خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوغلی پایسی نہیں چلے گی۔ اپوزیشن کا کردار اداکریں یااعلان کریں کہ حکومت کے سہولت کارہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا ووٹ کی عزت کی بات ہو توسینیٹ انتخابات سے بائیکاٹ کی بات کریں۔ یہ مفاہمت ہے نہ مزاحمت یہ منافقت ہے۔

لاول  بھٹو نے ن لیگ اور پی ڈی ایم کو دوبارہ حکومت مخالف محاذ پر اکھٹے ہو نے کی دعوت بھی دے دی۔ خطاب میں کہا کہ ماضی میں جو ہوا سو ہوا اب آگے آئیں اور ملک کی بات کریں۔ ہم نے نااہل حکومت کوبھگانا ہے۔ آپ ہمت کریں عثمان بزدار کٹھ  پتلی وزیراعلیٰ ہیں گر جائیں گے۔پیار سے آپ کو سمجھانے کی کوشش کی۔ پھر کہہ رہےہیں ہمت کریں۔

چیئرمین  پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی صرف صوبے میں نہیں مرکز میں بھی حکومت بنائےگی۔ ملک  عوامی حکومت کے لیے ترس رہاہے۔ عوامی حکومت عوامی مفا دمیں ہوتی ہے۔ ملک پرکھلاڑی کو مسلط کیاگیا اورآج حالت سب کے سامنے ہیں۔ افسوس ہوتا ہے کہ عمران خان نےملک کاکیاحشر کر دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  عمران خان نے جتنے بھی وعدے کیے  کوئی وفانہیں ہوا۔ عمران خان نےکہا غریب کےساتھ کھڑے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کو وزیر اعظم نامزد کرنے پر حمایت کریں گے، مریم نواز


متعلقہ خبریں