افغانستان: عامر لیاقت کے بعد عاشر عظیم


افغانستان میں موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستان کے خلاف بھارتی و افغان پروپیگنڈا میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

ایک افغان صحافی نے معروف پاکستانی اداکار عاشر عظیم کو پاک فوج کا افسر قرار دیتے ہوئے ایک مضحکہ خیز بیان جاری کر دیا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ بریگیڈیئر جنرل اسدی پنجابی پاکستان کے اعلیٰ فوجی کمانڈر تھے جنہوں نے پنجشیر پر حملے میں طالبان فورسز کی قیادت کی تھی۔ وہ جمعرات کو جنرل فیض حمید کے ساتھ پنجشیر پہنچے لیکن  کل رات پنجشیر میں جنگ کے دوران مارے گئے، ان کی میت پنجاب روانہ کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل  ایک اور افغان صحافی نے معروف ٹی وی اینکر و ایم این اے عامر لیاقت کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ کرنل عادل پنجشیر میں لڑائی کے دوران مارا گیا‘۔

یاد رہے اس سے قبل بھارتی میڈیا نے ڈاکٹر عامرلیاقت کی تصویر کا غلط استعمال کیا تھا۔

مذکورہ صحافی اس سے قبل بھی پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے چند روز قبل ٹویٹ کیا تھا کہ

پاکستانی فضائیہ پنجشیر میں اپنے ڈرونز کو آزما رہی ہے۔ جس میں بے گناہ افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔ یہ لڑائی شدید ہے ان میں ہزاروں طالبان ہیں جن میں سینکڑوں پاکستانی بھی شامل ہیں۔

پاکستان پورے صوبہ پنجشیر کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔


متعلقہ خبریں