ممتاز موسیقار وزیر افضل کی نماز جنازہ ادا

ممتاز موسیقار وزیر افضل کی نماز جنازہ ادا

لاہور: ملک کے ممتاز موسیقار وزیر افضل کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ شہرہ آفاق موسیقار کا صبح انتقال ہو گیا تھا۔

سید علی گیلانی کی فیصل مسجد میں غائبانہ نماز جنازہ

ہم نیوز کے مطابق 87 سال کی عمر میں انتقال کرنے والے موسیقار وزیر افضل کی نماز جنازہ مسجد شاہ خراساں، سمن آباد میں ادا کی گئی۔ مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

مرحوم طویل عرصے سے بیمار تھے۔ انہیں گردوں کا عارضہ لاحق تھا اور ذیابیطس (شوگر) کی بھی مریض تھے۔

ہم نیوز کے مطابق نماز جنازہ میں میوزک انڈسٹری سے وابستہ افراد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

عالمی شہرت یافتہ موسیقار خواجہ خورشید انور کی شاگردی اختیار کرکے کسب فیض کرنے والے موسیقار وزیر افضل نے پاکستان کی 73 سے زائد فلموں کے 209 گانوں کی موسیقی ترتیب دی۔

پشاور: عظیم اداکار دلیپ کمار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا

سات سروں کا بہتا دریا، سیو نے میراے دل دا جانی، تو قرار میرا یا میرے جانیا اور کہندے نیں نیناں تیرے کول رہنا جیسے لازوال گیتوں کی موسیقی وزیر افضل نے ہی ترتیب دی تھی۔

گلوکارہ نورجہاں نے ان کے بے شمار نغمے گائے جب کہ مسعود رانا، مہدی حسن اور ترنم ناز نے بھی ان کے ترتیب دیے گئے سروں پہ اپنی آواز کا جادو جگایا۔

کراچی: ممتاز اداکار انور اقبال کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

حکومت پاکستان نے بھی ان کی خدمات کے اعتراف میں 14 اگست 2010 کو انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا تھا۔


متعلقہ خبریں