شریف خاندان کی سیاست ختم، مریم اور بلاول صرف دھاندلی سے وزیراعظم بن سکتے ہیں، فواد چودھری

علمائے کرام بتائیں کہ شہدا کا خون کس کے سر پر ہے؟ فواد چودھری

وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہےکہ شریف خاندان کا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں، مریم نواز اور بلاول بھٹو صرف دھاندلی سے وزیراعظم بن سکتے ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں انتخابی اصلاحات نہیں چاہتیں، نواز شریف یا آصف علی زرداری نے کبھی اصلاحات کی بات نہیں کی۔

اپوزیشن کو اصلاحات پر راضی کرنے کی ہر ممکن کوشش کی،پی ٹی آئی واحدجماعت ہےجوانتخابی اصلاحات کی بات کررہی ہے ۔

فواد چودھری نے کہا کہ ن لیگ ایک باربھی دھاندلی کےبغیرالیکشن نہیں جیتی،ن لیگ کی سیاست اپنےخلاف عدالتی فیصلوں کےالتواتک محدودہوچکی ہے۔

اگرالیکشن شفاف ہوجائیں توشریف فیملی کاکوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے، اپوزیشن کواصلاحات کیلئےتجاویزدینےمیں کوئی دلچسپی نہیں،اس سےزیادہ نااہل اورنالائق اپوزیشن پاکستانی تاریخ میں نہیں دیکھی۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ پالیسی سیاسی حکومت دیتی ہے،پاکستان کےزیادہ تررہنماوَں کوٹیکنالوجی کی اےبی سی کابھی نہیں پتہ،
جدیدٹیکنالوجی نہیں لائیں گےتوپیچھےرہ جائیں گے۔


متعلقہ خبریں