ائیر وائس مارشل زعیم افضل  کی راشد منہاس شہید کی قبر پر حاضری



کراچی:یومِ فضائیہ کے موقع پر راشد منہاس شہید کی قبر پر پاکستان ایئر فورس کی جانب سے حاضری دی گئی

پاکستان ایئر فورس کی جانب سے راشد منہاس شہید نشانِ حیدر کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب ہوئی ہے۔

ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ ایئر وائس مارشل زعیم افضل نے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں: یوم دفاع کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے ملی نغمے کا ٹیزر جاری

پاکستان ایئر فورس کے دستے نے نوجوان پائلٹ کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے ایک عظیم مثال قائم کی۔۔

تقریب سے خطاب میں ائیر وائس مارشل زعیم افضل کا کہنا تھا کہ آج کا دن اس یاد میں منایا جاتا ہے کہ جب بھارت نے حملہ کیا تو ہم نے جانثاری سے مقابلہ کیا۔۔ پاک فضائیہ نے نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا پر اپنی دھاک بٹھائی۔۔ راشد منہاس کی قربانی نہ صرف ہمارے لیے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی مثال ہے

ائیر وائس مارشل زعیم افضل کا کہنا تھا کہ راشد منہاس نشان حیدر نے 20 اگست 1971 کو جام شہادت نوش کیا راشد منہاس نے جراءت بہادری سے ملک کے وقار  کی خاطر جان قربان کی۔

ائیر وائس مارشل زعیم افضل کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ ہر لمحہ ہر وقت تیار ہے۔ کسی بھی مشکل وقت کا جواب دینے کے لیے ہم تیار ہیں۔ جس طرح پاک فضائیہ نے 27 فروری 2019 کو جواب دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پرتشدد رویئے کی گنجائش ہے نہ ریاست کو بلیک میل کرنے دیں گے، آرمی چیف

یاد رہے کہ آج   یوم فضائیہ منایا جا رہا ہے۔ پاک فضائیہ کے شاہینوں نے آج کے دن دشمن کی فضائی طاقت کو خاک میں ملا دیا۔ پاک فصائیہ کے جانبازوں نے فضائی حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی۔


متعلقہ خبریں