اور کرو خلاف ورزی، رائیونڈ میں ہوٹل سیل، بکرے صدقہ


یوں تو دنیا بھر میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف قسم کی سزائیں دی جا رہی ہیں لیکن لاہور کے علاقے رائیونڈ میں آج ایک انوکھی سزا دی گئی، ضلع انتظامیہ نے ہوٹل کو سیل اور بکروں کو صدقہ کر دیا۔

انتظامیہ کی طرف سے باربارکورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں لیکن  بعض ہوٹل مالکان کان  نہیں دھرتے۔

آج اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ضلعی انتظامیہ نے رائیونڈ کے ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا اور وہاں لٹکے ہوئے تمام بکروں کو اتار کر صدقہ کر دیا۔

ہوٹل سے قبضے میں لیے گئے بکرے ایدھی ویلفیئر فاونڈیشن کو دیئے گئے،ہوٹل مالکان دہائیاں دیتے رہے مگر ان کی ایک نہ سنی گئی، ضلعی انتظامیہ نے ہوٹل کو تین دن کے لیے سیل بھی کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 10 ریسٹورنٹس سیل

خیال رہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بھی خبردار کر رکھا ہے کہ کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی کرنے والوں کوآئندہ گرفتار کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرکئی بار لکھ چکے کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ادھر ناروے میں  وزیراعظم ارنا سولبرگ پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا، ان  پرالزام تھا کہ انہوں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سالگرہ کی ایک تقریب منعقد کی تھی حالانکہ وہ اس میں شرکت نہیں کرسکی تھیں۔

نارویجین پولیس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے منعقدہ ڈنر میں شرکا کی تعداد نجی تقریبات میں شرکا کی مقررہ تعداد سے زیادہ تھی۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ناروے کی وزیر اعظم پر 20 ہزار نارویجن کرونر ( مساوی 2 ہزار 300 ڈالرز) جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

وزیراعظم سولبرگ نے اس کے بعد عوام سے معافی مانگی تھی اور کہا تھا کہ وہ جرمانہ ادا کرنےکے لیے تیار ہیں۔


متعلقہ خبریں