چار دنوں کی تلاش کے بعد گمشدہ بچہ معجزاتی طور گھروالوں کو صحیح سلامت مل گیا۔
رپورٹ کے مطابق اے جے نامی آسٹریلوی بچہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اچانک غائب ہوگیا تھا، جسے چار دنوں کے سرچ آپریشن کے دوران ریسکیو عملے نے ڈھونڈ نکالا۔
سرچ آپریشن میں ہیلی کاپٹر کا بھی استعمال کیا گیا، بچے کی ماں کا کہنا ہے کہ چند لمحوں میں اس کی آنکھوں کے سامنے اس کا بیٹا کہیں غائب ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل میں نایاب سرجری
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ بچہ گھر سے پانچ سو میٹر دور ایک کریک میں گرا ہوا تھا اور پانی پی کر گزارا کررہا تھا، بچے کے جسم پر معمولی خراشیں آئی ہوئیں تھیں، تام وہ محفوظ تھا لیکن پھر بھی اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تین سالہ بچہ آٹزم کا مریض ہے، بچے سے مل کر گھر والے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے۔ بچے کی ماں کا کہنا تھا کہ وہ چار دن سے تلاش کر رہے تھے، 72 گھنٹے سے ان کا بچہ دور تھا ، اس دوران انہوں نے کئی خوفناک مناظر کو سوچا۔
حکام کی جانب سے ننھے بچے کو بہادری کا خطاب دیا ہے کہ کیسے وہ اونچائی سے گرنے کے بعد بھی خوفزدہ نہیں ہوا۔