مغربی ممالک کا دباؤ قبول نہیں کریں گے، ایرانی صدر


تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ مذاکرات کے دوران مغربی ممالک کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر عالمی برادری سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے پر بات چیت اپنی جگہ لیکن کسی صورت مغربی ممالک کا دباؤ قبول نہیں کریں گے۔ ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نئی افغان حکومت وسیع البنیاد ہو گی، ملا عبدالغنی برادر

ابراہیم رئیسی نے کہا کہ افغانستان میں عوام کی منتخب کردہ حکومت کی حمایت کریں گے۔

دوسری جانب طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر نے کہا ہے کہ نئی افغان حکومت وسیع البنیاد ہو گی۔

طالبان سیاسی دفتر کے سربراہ ملاعبدالغنی برادر نے غیرملکی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ نئی افغان حکومت وسیع البنیاد ہو گی اور افغان حکومت ہر شہری کی ذمہ داری اٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر افغان شہری کو سیکیورٹی فراہم کرے گی اور سیکیورٹی میں بہتری افغانستان بلکہ دنیا کے لیے بھی فائدہ مند ہو گی۔

ملا عبدالغنی برادر نے کہا کہ حکومت عوام کے سامنے جوابدہ ہوگی اور امن یقینی بنائے گی۔ ایسی حکومت اقتصادی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے۔


متعلقہ خبریں