کڑوے کریلوں کے بڑے فوائد


گرمیوں میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی سبزی کریلا انسانی صحت کے لیے بہت مفید ہے۔

کریلہ غذائی اجزاء کا ایک بڑا زریعہ ہے جس کے بیشمار فائدے ہیں۔ کریلے کا روزانہ ایک کپ (94گرام) جوس انسانی صحت کے لیے موثرغذا ہے جو بہت سے بڑی بیماریوں کا علاج ہے۔

کریلے کے جوس سے متعلق ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ یہ کینسر کے سیلز کے خلاف موثر مدافعت پیدا کرتا ہے اور انہیں ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق روزانہ کریلے کا 2 ہزار (ملی گرام)  جوس پینے سے بلڈ شوگر کم ہوتا ہے۔

کریلہ کا عرق  وزن کم کرنے کے لیے ایک موثر ڈرنک ہے کیونکہ اس میں  کم کیلوریز جبکہ زیادہ فائبر ہوتے ہیں۔

خیال رہے کہ کریلے میں 93 فیصد ویٹامن سی پایا جاتا ہے جو بیماریوں کی روک تھام، ہڈیوں کی تشکیل اور زخموں کی شفا یابی میں شامل ایک اہم مائکرو نیوٹرینٹ ہے۔

اس سبزی میں ویٹامن اے 44 فیصد ہوتا ہے جو جلد کی صحت اور مناسب نقطہ نظر کو فروغ دیتا ہے۔

اس کے علاوہ 20 فیصد کیلوری، 17 فیصد فولیٹ جو نشوونما کے لیے ضروری ہے، 8 فیصد پوٹاشیم، 5 فیصد زنک، 4 فیصد آئرن ، 4 گرام کاربوہائیڈریٹ اور 2 گرام فائبر شامل ہے جو انسانی  غذائی اجزاء کا ایک بڑا زریعہ ہے۔

تحقیق کے مطابق کریلہ ایشیا، افریقہ اور کیریبین میں بڑے پیمانے پ اگائی جاتا ہے۔


متعلقہ خبریں