رونالڈو کی واپسی: مانچسٹر یونائیٹڈ کی شرٹیں کم پڑ گئیں، فیکٹری بند


انگلش پریمیئر لیگ کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ میں معروف فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کی 12 سال بعد واپسی کے ساتھ ہی کلب کے پاس ریپلیکا شرٹس کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ان شرٹس کی قلت ہو گئی ہے۔ 

برطانوی نشریاتی ادارے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی آمد کے بعد مانچسٹر یونائیٹڈیونائٹڈ کی کٹس سپلائی کرنے والی کمپنی ایڈیڈاس کو اس سے قبل پیداوار میں تاخیر کا سامنا ہے کیونکہ ویت نام میں کارخانے بند ہو گئے ہیں۔

کمپنی کی 28 فیصد پیداوار ویتنام سے آتی تھی۔ اس وقت کمپنی کو چار ماہ کی تاخیر کا سامنا ہے۔ رونالڈو کی اولڈ ٹریفورڈ میں گرمجوش واپسی کے بعد صورتحال مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج

کرسٹیانو رونالڈو مشہور نمبر 7 شرٹ کو دوبارہ زیب تن کریں گے، جس کے ساتھ ہی مداحوں کی جانب سے اس کی مانگ میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ایڈیڈاس کے ترجمان نے دی انڈیپینڈنٹ کو بتایا ہے کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ نئے ڈیزائن والی شرٹوں کو جلد از جلد مداحوں تک پہنچایا جا سکے تاہم ہمیں پیداوار کی کمی کا سامنا ہے۔

دوسری جانب کرسٹیانو رونالڈو کی مانچسٹر یونائیٹڈ کلب میں واپسی پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے فینز نے جشن منایا اور بےحد خوشی کا اظہار بھی کیا۔

کرسٹیانو رونالڈو کا کہنا ہے کہ میرا خواب سچ ہوگیا، جس کلب سے میرا تعلق تھا اس میں واپسی پر مجھے دلی خوشی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ  مانچسٹر یونائیٹڈ کلب نے 12.86 ملین پونڈز کے عوض فٹبال کے سپر ہیرو کرسٹیانو رونالڈو سے دو سال کا معاہدہ سائن کرلیا ہے۔


متعلقہ خبریں