کرسٹیانو رونالڈو کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج


پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو کا نام بین الاقوامی مقابلوں میں سب سے زیادہ گول اسکور کرنے پر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کر لیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو نے آئرلینڈ کے خلاف میچ میں دو گول اسکور کر کے  فٹبال کے بین الاقوامی مقابلوں میں سب سے زیادہ 111 گولز کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

عالمی ریکارڈز کی سند دینے والے ادارے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے رونالڈو کو اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی، رونالڈو نے حالیہ اعزاز ایرانی فٹبالر علی داعی کے 109 گولوں کا ریکارڈ توڑ کر حاصل کیا۔

اس حوالے سے رونالڈو کا کہنا تھا کہ اپنے کیریئر کے دوران میں نے جتنے ریکارڈ توڑے، 111 گولز کرنے کاحالیہ ریکارڈ میرے لئے انتہائی خاص اور باعث فخر ہے۔


متعلقہ خبریں