ناپسندیدہ آواز منہ پر مارنے والا آلہ تیار


روز ہزاروں آوازیں ہماری سماعتوں سے ٹکراتی ہیں، جن میں کچھ ہی ہمیں پسند جبکہ باقی ناخوشگوار احساس کو جنم دیتی ہیں۔ ایسی ہی آوازوں کو لوگوں کے منہ پر دے مارنے والا آلہ دریافت کر لیا گیا ہے۔

امریکی بحریہ کے ایک انجینیئر نے لوگوں کو چپ کرانے اور ہجوم کو پریشان کرنے والا آلہ بنایا ہے جو بولنے والے کی آواز کو ریکارڈ کرکے تھوڑے وقفے کے بعد اس کی جانب لوٹادیتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انڈیانا کے ایک بحریہ افسر کرسٹوفر براؤن نے لاؤڈاسپیکر جیسے ایک آلہ تخلیق کیا ہے۔ جسے ’اکوسٹک ہیلنگ اینڈ ڈسرپشن‘ (اے ایچ اے ڈی) کا نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پسینے سے ذہنی تناؤ کا اندازہ لگانے والا آلہ ایجاد

یہ آلہ بولنے والے کی آواز کو پکڑتا ہے اور دوبارہ اسے دو آوازوں میں تبدیل کر کے واپس پھینک دیتا ہے، انجئینیر کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے یہ گفتگو کو فوری طور پر اصل آواز میں خارج کرتا ہے اور دوم کچھ وقفے بعد اسی آواز کو فضا میں بکھیرتا ہے۔

جب سننے والا اپنی ہی آواز کچھ لمحے بعد سنتا ہے تو وہ لاشعوری طور پر پریشان یا مضطرب ہوسکتا ہے۔ اسی طرح جیسے ہم ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے اپنی ہی آواز دوبارہ سنتے ہیں اور پریشان ہوجاتے ہیں۔

اس سے نفسیاتی طور پر انسان اپنی گفتگو روک دیتا ہے، یہ سادہ ایجاد ایک پیالے نما چھوٹی ڈش، مائیکروفون اور الٹرسونک اسپیکر پرمشتمل ہے۔ اسے جس سمت میں پھیرا جائے یہ وہاں موجود شخص کی آواز سن کر دوبارہ اسی کے چہرے پر بھینک دیتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں