سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ کل فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی


کشمیر کی جدوجہدِ آزادی کی نشانی، سینئر کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ کل بعد از نماز جمعہ فیصل مسجد میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی طویل علالت کے بعد 93 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

کے ایم ایس کے مطابق سید علی گیلانی کی میت کوپاکستانی پرچم میں لپیٹ کررکھا گیا تھا۔

اس موقع پر سوگواروں نے ان کا مقبول نعرہ ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے کہ فلک شگاف نعرے لگائے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی کی میت کو سبز ہلالی پرچم میں لپیٹا گیا تھا، سوگواروں نے اس موقع پر ” ہم کیا چاہتے آزادی ، ہم پاکستانی ہیں اور پاکستان ہمارا ہے ” کے نعرے بھی لگائے ۔

بعد میں بھارتی فوجیوں نے گھر میں گھس کرمیت کو اٹھایا اوررات کے اندھیرے میں قریبی قبرستان میں دفنا دیا۔


متعلقہ خبریں