نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان


نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

ہم نیوز کے مطابق 20 رکنی اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کریں گے جب کہ افتخار احمد اور خوشدل شاہ کی قومی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

حارث سہیل، سلمان آغا، سرفراز احمد، صہیب مقصود نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں جگہ نہیں بنا سکے۔

دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان،عبداللہ شفیق، امام الحق، حارث رؤف، حسن علی، فخر زمان، فہیم اشرف ، خوشدل شاہ، افتخار احمد اور محمد رضوان شامل ہیں۔

ان کے علاوہ محمد حارث، محمد حسنین، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی ، عثمان قادر اور زاہد محمود بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

 نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیےگرین سگنل

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے اٹھارہ سال بعد 11 ستمبر کو پاکستان پہنچنا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر سیریز کھیلی جائیں گی۔  میچز سترہ ستمبر سے شروع ہوں گے


متعلقہ خبریں