ادارہ شماریات نے ماہانہ بنیادوں پرمہنگائی کے اعداد وشمارجاری کردئیے۔
ادارہ شماریات کے مطابق جون کی نسبت جولائی میں مہنگائی 0.6 فیصد بڑھی۔ ماہانہ بنیادوں پر ٹماٹر17.84 ، سبزیاں 12.54فیصد مہنگی ہوئیں.
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی پر اجلاس: افسران نے معطلیاں گنوا دیں، کارروائی ناکافی، نتائج بتائیں، وزیراعظم
ادارہ شماریات کے مطابق۔ آلو کی قیمت میں 1.84 ،خوردنی تیل و گھی کی قیمت میں 1.75فیصد اضافہ ہوا۔دودھ 1.94فیصد اور چینی 1.36فیصد مہنگی ہوئی
ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات 18سے 6فیصد تک مہنگی ہوئیں۔
جبکہ چکن 11.98، پھل 7.75، دال چنا 5.18فیصد سستی ہوئی ۔ مصالحہ جات 2.75 ،دال مونگ 2.35اور انڈے 1.64فیصدسستے ہوئے ۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی کی سالانہ شرح 8.4 فیصد رہی،رپورٹ
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر ویجی ٹیبل گھی36.34 اور ٹماٹر35.15 فیصد مہنگا ہوا ،خوردنی تیل 33.96، مسٹرڈ آئل 33.10اور انڈے 23.68فیصد مہنگے ہوئے۔
چکن 20.47 ، گوشت 13.71، اور دودھ 10.64فیصد مہنگاہوا۔ آلو، دالیں ، پیاز اور گندم 19سے 4فیصد تک سستی ہوئیں۔