انسٹاگرام کو تاریخ پیدائش بتانا لازمی


مقبول سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام نے نئے فیچرز کو اور بہتر طریقے سے ڈیزائن کرنے کے لیے صارفین کا تاریخ پیدائش بتانا لازمی قرار دے دیا۔

فیس بک کی زیر ملکیت ایپ کا کہنا ہے کہ اس کے ذریعے صارفین کے تحفظ کو مزید بہتر بنایا جائے گا جب کے مزید فیچرز تیار کرنے کا موقع بھی مل سکے گا۔

جو صارف اپنی تاریخ پیدائش نہیں بتائے گا اسے بار بار نوٹیفیکشن بھیجا جائے گا، پھر بھی عمل نہ کرنے پر اس کی فوٹو شیئرنگ سروس استعمال کرنے تک رسائی روک دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کا سوائپ اپ فیچر ریٹائرمنٹ کے قریب

کمپنی کی جانب سے مختلف عمر کے گروپس کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص مواد کو محدود کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران انسٹاگرام کی جانب سے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے متعدد فیچرز اور ٹولز کو متعارف کرایا ہے۔ جولائی 2021 میں 16 سال سے کم عمر نئے صارفین کے تمام اکاؤنٹس بائی ڈیفالٹ پرائیویٹ کردیئے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کا سوائپ اپ فیچر ریٹائرمنٹ کے قریب

چند روز پہلے انسٹاگرام نے غیر اخلاقی اور نازیبا کمنٹس کو چھپانے کے لیے نیا فیچر متعارف کروایا تھا، نئے فیچر کے تحت صارفین کو اپنی  پوسٹ پر کمنٹس لسٹ کو بھی محدود کرنے کا اختیار حاصل ہو گا۔

انسٹاگرام کے سربراہ ایڈم موسری نے کہا ہے کہ نیا فیچر سوشل میڈیا ویب سائٹ پر نسل پرستانہ اور تعصبانہ تبصرے کے پھیلاؤ کو محدود کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔


متعلقہ خبریں