ملا ہیبت اللہ کی نئی تصویر منظر عام پر آ گئی


کابل: طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوانزادہ کی نئی تصویر منظر عام پر آ گئی۔

ملا ہیبت اللہ نے طالبان کی کمان 2016 میں سنبھالی تھی۔ ملا اختر منصور کی ہلاکت کے بعد امیر کے انتخاب کے لیے شدید اختلاف ہوئے تھے اور ملا عمر کے صاحبزادے ملا یعقوب نے مبینہ طور پر خود کو امارت کے لیے سب سے موزوں قرار دیا تھا۔

کم عمر اور ناتجربہ کار ہونے کی وجہ سے ملا یعقوب کو امیر منتخب نہیں کیا گیا تھا۔ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے 2016 سے اب تک طالبان کو متحد، منظم اور مضبوط تر بنا کر اپنی قابلیت کو ثابت کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کی کابل پر امریکی حملوں کی مذمت

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد اس افواہ کو کئی بار مسترد کرچکے ہیں لیکن اب انھوں نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ امیر طالبان ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ شروع دن سے ہی قندھار ہی میں موجود ہیں اور حکومت سازی کی سربراہی کر رہے ہیں اور وہ بہت جلد منظر عام پر آئیں گے.


متعلقہ خبریں