پیپلزپارٹی نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپنےکی کوشش کی،پی ڈی ایم


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نےسنجیدگی کیساتھ پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھراگھونپنےکی کوشش کی۔ ہم پیپلزپارٹی کےخلاف محاذ نہیں کھولنا چاہتے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے ملک بھر جلسے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں جلسےکریں گے۔ ہم صرف جلسوں پراکتفا نہیں کریں گے، پورےملک میں رو ڈ کاررواں چلائیں گے۔

مولانا کا کہنا تھا کہ ستمبرکے پہلےمرحلے میں جلسوں کاشیڈول دیں گے۔ جمہوریت اورآئین کی بالادستی کیلئے مسلسل تحریک چلائیں گے۔ جلسوں میں سندھ کےمسائل کواجاگرکریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کریں گے۔ ہم قوم کو مایوس نہیں ہونے دیں گے۔ جمہوریت اورآئین کی بالادستی کیلئے مسلسل تحریک چلائیں گے۔ جلسوں میں کچھ وجوہات کی بناء پر تعطل آیا تھا۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلط حکمران تمام مسائل کی جڑ ہیں انہیں ہٹا کر دم لیں گے۔

ان کا کہنا تا کہ میڈیا سےمتعلق حکومتی بل کےخلاف بھرپوراحتجاج کریں گے۔ دھاندلی کی پیداوارحکومت کو یکطرفہ اصلاحات کی اجازت نہیں دیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پوری دنیا نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کومسترد کیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی ای وی ایم  پرتحفظات کا اظہار کیا ہے۔ یہ آرٹی ایس کی طرح الیکشن چوری کا ایک مضموم ایجنڈا ہے۔

حکومت پی ایم ڈی اے کے نام سے ایک اتھارٹی بنانے جا رہی ہے۔ اجلاس میں اس مجوزہ اتھارٹی کو مسترد کر دیا گیا۔ پی ڈی ایم کے اراکین پارلیمنٹ میڈیا کے فیصلوں کی تائید کرتی ہے۔ میڈیا سے متعلق حکومتی بل کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ درحقیقت ایک غیر اعلانیہ مارشل لاء ہے اور میڈیا کے حقوق سلب کرنے کے برابر ہے۔شہبازشریف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ مولانا صاحب نے جو بیان دیا یہ پی ڈی ایم کے متفقہ فیصلے ہیں۔

 


متعلقہ خبریں