نائیجیریا: اغوا کاروں نے 136 طلبہ رہا کر دیے

نائیجیریا: اغوا کاروں نے 136 طلبہ رہا کر دیے

اغوا کاروں نے نائیجیریا میں مئی میں اغوا کیے گئے 136 طلبہ کو رہا کردیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق طلبہ کے والدین  نے تصدیق کی ہے کہ ان کے بچوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

اسکول کی ہیڈ ماسٹر ابوبکر الحسن نے کہا کہ اغوا کاروں نے ٹیگینا کے اسکول کے 136 طلباء کو رہا کردیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اغواکاروں نے جون میں 15 طلبہ کو رہا کیا تھا جبکہ 6 طلبہ قید کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔

خیال رہے کہ جون میں نائیجیریا کے شمال مغرب میں واقع کاڈونا شہر کے بیتھل بیٹسٹ اسکول سے کم از کم 140 طلبہ کو مسلع افراد نے اغوا کیا تھا۔

مقامی پولیس کے مطابق جون میں اغوا کیے گئے ایک استاد سمیت 26 بچوں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے جب کہ باقی بچوں کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اسکول کی انتظامیہ  کے مطانق اغوا کاروں نے سیکیورٹی گارڈز کو یرغمال بناکر اسکول کے 140 بچوں کو اغوا کیا تھا جب کہ 25 بچے اغوا کاروں سے بچ نکلے تھے۔

ایک اندازے کے مطابق نائجیریا میں دسمبر 2020 سے جون 2021 تک 800 بچوں کو اغوا کیا گیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مسلح افراد بچوں کو نشانہ بناتے ہیں۔


متعلقہ خبریں