کیلاش کا نوجوان بڑے امتحان میں کامیاب



چترال: وادی کیلاش کے نوجوان نے پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے سب کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

امتحان پاس کرتے ہی میزیل شاہ شعبہ پولیٹیکل سائنس میں بطور لیکچرر بھرتی ہوگیا ہے، کیلاشی نوجوان اپنے قبیلے سے کمیشن کا امتحان پاس کرنے والے پہلا نوجوان بن گیا ہے۔

نوجوان کی محنت اور اتنی بڑی کامیابی پر خاندان سمیت گاؤں بھر میں جشن کا سماں ہے، نوجوان کے لیے سب نیک تمناوں کے ساتھ اچھے مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔

اس سے قبل شازیہ اسحاق مقابلے کا امتحان سینٹرل سپیرئیر سروسز(سی ایس ایس) میں کامیابی حاصل کرکے خیبر پختونخواہ کے ضلع چترال کی پہلی خاتون پولیس آفیسر بن گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والی چترال کی پہلی خاتون پولیس آفیسر

شازیہ اسحاق ملاکنڈ ڈویژن کی تاریخ میں پہلی خاتون تھیں جو مقابلے کا سب سے بڑا امتحان پاس کرکے اس گروپ کا حصہ بنی تھیں۔

شازیہ اسحاق اپر چترال کی گاؤں جینالی کوچ سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے تعلیمی سفر کا آغاز مقامی سکول سے کیا اور بعد میں کالج کی تعلیم کے لئے پشاور اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور بیجلرز کی ڈگری حاصل کی۔

شاذیہ اسحاق کا کہنا تھا کہ خواتین اگر ہمت اور محنت کریں تو دنیا کا کوئی کام بھی ان کے لیے ناممکن نہیں ہوتا ۔ لگن سچی ہو تو ہم اپنے کیرئیر کا انتخاب خود کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ چترال سے تعلق رکھنے والی تین خواتین پہلے ہی سی ایس ایس کرکے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ اور ان لینڈ ریونیو میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔


متعلقہ خبریں