بھارتی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ


بھارتی فضائیہ کا مگ21 طیارہ راجھستان کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق لڑاکا طیارہ ضلع بارمیر سے 35 کلومیٹر دور ماتاسر گاؤں میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارہ گرنے واقعہ بھارتی وقت کے مطابق شام5 بج کر30 منٹ پر پیش آیا۔

بھارتی فضائیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طیارہ مغربی سیکٹر میں تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں ٹیک آف کے بعد تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کا مگ21طیارہ گر کر تباہ

ذرائع ابلاغ کے مطابق طیارے کا پائلٹ بروقت چھلانگ لگانے میں کامیاب رہا۔ پائلٹ کو معمولی زخم آئے جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی تحقیقات کیلئے ایک انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

اس سال بھارت کے4 مگ21 گر کر تباہ ہوچکے ہیں اور یہ ان میں سے ایک تھا۔ مارچ میں ایک مگ 21 گر کر تباہ ہوا تھا جس میں بھارتی فضائیہ کا ایک پائلٹ بھی ہلاک ہوا۔

رواں برس مئی میں بھی مگ 21 بائسن پنجاب کے ضلع موگا میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ اس حادثے میں بھی پائلٹ سکواڈرن لیڈر ابھینو چودھری ہلاک ہوگیا تھا۔

جنوری2021 میں بھی ایک مگ21 طیارہ راجستھان کے سورت گڑھ ایئر بیس پر حادثے کا شکار ہوا تاہم اس حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا۔


متعلقہ خبریں