سوشل میڈیا اور موبائل وقت ضائع کرنے والے ٹول ہیں، شاہد آفریدی

شوشل میڈیا اور موبائل وقت ضائع کرنے والے ٹول ہیں، شاہد افریدی

کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سندھ  کے ضلع نواب شاہ میں بختاور گرلز کیڈٹ کالج کا دورہ کیا۔

کیڈٹ کالج کے دورے کے دوران شاہد آفریدی نے طلبہ سے ملاقات کی اور خواتین کے حقوق پر لیکچر بھی دیا۔

کیڈٹ کی جانب سے سوال و جواب کی نشست بھی کی گئی۔ شاہد افریدی نے کہا کہ کیڈٹس تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھرپور حصہ لیں۔

انہوں نے کہا کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے لیے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کی خدمات لی جاسکتی ہیں۔ رمیز راجہ سے بہتری کی امید ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ طلبا کو اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے شوشل میڈیا اور موبائل وقت ضائع کرنے والے ٹول ہیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ ایک وقت تھا جب میں کرکٹ سے بھی مایوس تھا، کچھ کپتان مجھے کرکٹ سے نکالنا چاہتے تھے،  لیکن پھر دین اسلام اور تبلیغ کی بدولت مجھے کافی ہمت ملی۔

نواب شاہ میں شاہد خان آفریدی نے بےنظیر بھٹو یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا۔ شاہد آفریدی تین روزہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے نواب شاہ کے دورے پر ہیں۔


متعلقہ خبریں