انسٹاگرام کا سوائپ اپ فیچر ریٹائرمنٹ کے قریب


 سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام استعمال کرنے والوں کی لیے بری خبر، انسٹاگرام نے اسٹوریز پر سوائپ اپ کا فیچر جلد ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے صارفین اسٹوری میں دیئے گئے لنک کو سوائپ کر کے ویب سائٹ پر وزٹ کرسکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: انسٹاگرام کا ناپسندیدہ کمنٹس غائب کرنے والا نیا فیچر

انسٹاگرام پر اس وقت ویریفائڈ یوزر یا دس ہزار سے زائد فالوورز رکھنے والے صارفین انسٹا اسٹوریز پر سوائپ اپ لنک کا فیچر استعمال کر سکتے ہیں، جس کے ذریعے ان کے فولورز کی کسی ویب پیج تک رسائی ممکن ہوتی ہے۔

مگر 30 اگست سے سوائپ اپ لنک کی بجائے لنک اسٹیکرز کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق سواپ اپ کو ریٹائر کیا جارہا ہے تاکہ اسٹوریز کے تجربے کو زیادہ بہتر اور صارفین کو زیادہ کریٹیو کنٹرول دیا جاسکے۔

انسٹاگرام کی اس تبدیلی کے بارے میں کمپنی کے سابق ہیڈ آف پروڈکٹ نے  بتایا کہ ان دونوں فیچرز میں واضح فرق یہ ہے کہ اسٹوریز دیکھنے والے صارفین لنک اسٹیکرز پر ردِعمل دے سکیں گے جب کہ سوائپ اپ اسٹوریز پر وہ کوئی ردِعمل نہیں دے سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:انسٹاگرام پر نئے فیچر کی آزمائش

اسٹیکرز اس پلیٹ فارم میں لوگوں کا پسندیدہ طریقہ کار ہے اور اس لیے لنکس کو مجموعی نظام کا حصہ بنایا جارہا ہے، جو اسے سادہ بنائے گا۔

کمپنی کی جانب سے اس اپ ڈیٹ کے تجربے کا آغاز رواں موسمِ گرما میں کیا گیا تھا۔ جون میں انسٹاگرام نے نہ صرف سوائپ اپ کے اہل صارفین بلکہ کئی دیگر صارفین کے لیے بھی ان اسٹیکرز کی ٹیسٹنگ شروع کی تھی۔


متعلقہ خبریں