ماہرین نے بند کمرے میں بھی فیس ماسک کو لازمی قرار دے دیا

ماہرین نے فیس ماسک کو لازمی قرار دے دیا

ماہرین نے ہر وقت فیس ماسک پہننے کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چار دیواری میں بھی ماسک کا استعمال کیا جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس سے چھٹکارا پانے اور محفوظ رہنے کے لیے دنیا بھر کے سائنسدانوں کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔

حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین کی جانب سے سامنے آیا ہے کہ چار دیواری میں بھی ماسک پہننا ضروری ہے کیونکہ چار دیواری میں موجود افراد کے سانس لینے سے بھی عالمی وبا پھیلنے کا خدشہ ہے تاہم فیس ماسک اس سے آپ کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سانس لینے سے ننھے ذرات فضا میں شامل ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں فیس ماسک کا استعمال کورونا سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ سب سے زیادہ عام استعمال فیس ماسکس سے خارج ہونے والے 10 فیصد ننھے ذرات کو فلٹر کر پاتے ہیں جس کی وجہ ان کے فٹنگ کے مسائل ہیں جبکہ باقی ذرات ماسک کے اوپری حصے سے فلٹر ہوئے بغیر باہر نکل جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے فائزر ویکسین کے استعمال کی مکمل منظوری دیدی

اس کے مقابلے میں زیادہ مہنگے این 95 اور کے این 95 ماسکس 50 فیصد سے زیادہ ایروسول ذرات کو فلٹر کرتے ہیں اور باقی چاردیواری کے اندر جمع ہو کر سانس لینے سے لوگوں میں کووڈ کا باعث بن سکتے ہیں۔

محققین نے کہا کہ کھلی فضا میں کپڑے کے ماسک اور سرجیکل ماسکس کا استعمال ٹھیک ہے مگر چاردیواری کے اندر جیسے اسکول یا دفتر وغیرہ میں جس حد تک ممکن ہو این 95 اور کے این 95 ماسکس کا استعمال کیا جانا چاہیے۔


متعلقہ خبریں