واٹس ایپ نے اسٹوریج کو بچانے کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا


پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ نے تصاویر اور ویڈیوز کی اسٹوریج بچانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وایٹس ایپ نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ واٹس ایپ میں 90 دن بعد تصاویری اور ویڈیوز خودکار طریقے سے ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔

کمپنی کے مطابق نیا فیچر اسٹوریج سیور کے طور پر استعمال کیا جائے گا یعنی میسجز 90 دن بعد خودکار طور پر ڈیلیٹ ہوجائیں گے جس کے باعث اسٹوریج اسپیس بی کلیئر ہوجائے گی۔

فیچر میں 7 دن ، 90 دن اور 24 گھنٹے کے 3 آپشنز صارفین کو فراہم کیے جائیں گے۔ نیا فیچر اینڈرائیڈ کے بیٹا ورژن میں موجود ہے۔


متعلقہ خبریں