انقرہ: پاکستان اور ترکی کے مابین مشترکہ ڈرامہ سیریل تیار کرنے کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا۔
پاکستان اور ترکی کے درمیان فاتح فلسطین صلاح الدین ایوبی پر مشترکہ ڈرامہ سیریل تیار کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔ ترکی اور پاکستان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مشترکہ طور پر ٹی وی سیریز بنائیں گے۔
ترکی کی اکلی فلمز کے مالک پروڈیوسر ایمری کونوک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پاکستان کی انصاری اینڈ شاہ فلمز کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا اعلان کیا۔
ایمری کونوک نے لکھا کہ مبارک جمعہ کو خوشخبری، اکلی فلمز اور انصاری اینڈ شاہ فلمز کے درمیان سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر فلم بنانے کا معاہدہ ہوا ہے۔
Kutlu bir cuma akşamında mutlu bir haber! Akli Film ve Ansari Shah Film arasında “Sultan Selahaddin Eyyübi” dizi projesi için anlaşma imzalandı. Türkiye ve Pakistan işbirliği ile hazırlanacak uluslararası proje ülkemize ve sanat dünyamıza hayırlı olsun. #SelahaddinEyyübi pic.twitter.com/3MVOlDjVE4
— Emre KONUK (@emrekonukk) August 20, 2021
ایمری کونوک نے کہا کہ بین الاقوامی مشترکہ منصوبہ ہمارے ملک اور فن کی دنیا کے لیے سودمند ثابت ہو گا۔
ترکی اور پاکستانی اداکاروں پر مشتمل اس نئی سیریز کی شوٹنگ ترکی میں کی جائے گی جس کے تین سیزن ہوں گے۔
واضح رہے کہ سلطان صلاح الدین ایوبی ایوبی سلطنت کے بانی تھے اور وہ نہ صرف تاریخ اسلام بلکہ تاریخ عالم کے مشہور ترین فاتحین حکمرانوں میں سے ایک تھے۔
صلاح الدین ایوبی نے 1187 میں یورپ کی متحدہ افواج کو عبرتناک شکست دے کر بیت المقدس کو آزاد کروایا تھا۔