محکمہ تعلیم سندھ کا اسکولز تاحکم ثانی بند رکھنے کا اعلان

اسکول بیگز کے وزن سے متعلق بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تعلیمی ادارے تاحکم ثانی بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ ایک دن پہلے وزیراعلیٰ سندھ نے تعلیمی ادارے 30 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اسکولز کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

سندھ بھر میں کورونا پابندیوں میں نرمی، اسکولز کھل گئے

دوسری جانب چند روز قبل آل سندھ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے 23 اگست سے بچوں کو سڑکوں پر پڑھانے کا اعلان کیا تھا۔

ایسوسی ایشن نے فیصلہ کیا کہ 23 اگست کے بعد تعلیمی نظام آؤٹ ڈور اسکولنگ پر منتقل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں مزید ایک ہفتہ تعلیمی ادارے بند

پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کا کہنا تھا کہ جو پرائیویٹ اسکولز ویکسی نیشن کا عمل مکمل کر چکے ہیں، انہیں کیوں بند رکھا جا رہا ہے؟


متعلقہ خبریں