امریکی نژاد خاتون سنتھیارچی صحت یاب قرار، گھر منتقل


اسلام آباد میں قیام پذیر امریکی نژاد خاتون سنتھیارچی کو صحت بہتر ہونے پر گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولی کلینک اسپتال کے شعبہ میڈیسن کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے تمام ٹیسٹ کا جائزہ لیا۔ ڈاکٹرز نے سنتھیا رچی کو صحت مند قرار دیا۔

خیال رہے کہ سنتھیا رچی کو دو روز قبل بے پوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔ وہ اپنے فلیٹ میں پراسرار طور پر بے ہوش پائی گئی تھیں۔

سنتھیارچی کا نام پاکستانی میڈیا میں اس وقت آیا جب انہوں نے پیپلزپارٹی سابق سینیٹر رحمان ملک اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر ہراسمنٹ کا الزام لگایا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی نژادخاتون سنتھیارچی پراسرار طور پر بے ہوش

امریکی شہری سنتھیا رچی کی جانب سے ایک ویڈیو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر ریپ اور تشدد کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ یوسف رضا گیلانی اور رحمان ملک نے الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔

سنتھیا رچی کے بقول وہ لکھاری، میڈیا ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں اور پاکستان کے حوالے سے ایک ڈاکومنٹری بھی بنا رہی ہیں۔

سنتھیا نے گذشتہ دس سالوں کے دوران پاکستان میں قیام کے دوران تقریباً تمام سیاسی رہنماؤں کے علاوہ متعدد اعلیٰ سول اور عسکری افسران کے ساتھ بھی اپنی تصاویر ٹویٹ کیں۔

وہ پاکستان کے قبائلی علاقات، کشمیر کے علاوہ مختلف سیاحتی مقامات پر حکام کے ساتھ اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شئیر کرتی رہتی ہیں۔

 


متعلقہ خبریں