لاہور واقعہ: ملزمان کی شناخت کے لیے اشتہار جاری، نادرا بھی متحرک

گریٹر اقبال پارک مقدمہ: پولیس کے چھاپے، 20 افراد کو حراست میں لے لیا

لاہورگریٹر اقبال پارک میں لڑکی سے بدتمیزی اور دست درازی کا واقعہ پر اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم نے ویڈیوز میں نظر آنے والے ملزمان  سے متعلق  اشتہار جاری کردیاہے۔

اشتہار میں عوام کو ملزمان کے بارے اطلاع دینے کی اپیل کی گئی ہے ، واقعہ میں ملوث ملزمان کا نام بتانے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:گریٹر اقبال پارک مقدمہ، عمر قید یا سزائے موت ہوسکتی ہے، آئی جی پنجاب

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق مزید ویڈیوز منگوانے کے لیے بھی نمبر جاری کردیا ہے ، جس شہری کے پاس کوئی بھی ویڈیو ہوتو وہ ضرور بھجوائے۔

دوسری طرف چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ واقعہ سے متعلق  ضروری کارروائی کا آغاز کر دیا ہے،آئی جی پنجاب انعام غنی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،تعطیلات کے باوجود نادرا اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔


متعلقہ خبریں